لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

ایم 2 پر مختلف کیٹیگیری کے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں 11 سے 19 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 26, 2024
(فوٹو : فائل)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے، ایم 2 پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5 روپے 66 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7 روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

nha tool tax rate

اسی طرح ایم 2 پر مختلف کیٹیگیری کے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں 11 سے 19 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں