بلوچستان میں دہشتگردی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے حافظ نعیم

جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک August 26, 2024
جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحم نے موسیٰ خیل بلوچستان میں 23 شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

بلوچستان؛ مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |