سوناکشی سنہا نے ممبئی میں اپنے گھر کو فروخت کرنے کی اصل وجہ بتادی

اداکارہ نے رواں برس جون میں اپنے مسلمان بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے اسی گھر میں شادی کی تھی

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ممبئی میں واقع اپنے گھر کی فروخت کی اصل وجہ بتادی۔

سوناکشی سنہا نے اس سال جون میں اپنے مسلمان بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے اسی گھر میں شادی کی تھی۔


37 سالہ سوناکشی نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ساتھ ان کی جذباتی وابستگی بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے ایک بڑا گھر اس عمارت میں خریدا ہے جو ان کے شوہر ظہیر اقبال تیار کر رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے نئے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا پرانا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔
Load Next Story