کسانوں کے احتجاج پر بیان بی جے پی نے کنگنا رناوت کو وارننگ دے دی

اداکارہ نے کسانوں کے احتجاج کو بھارت میں بنگلہ دیش جیسے بحران کا سبب بننے کی بات کہی تھی


ویب ڈیسک August 26, 2024
فوٹو : فائل

بی جے پی نے اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو کسانوں کے احتجاج پر متنازعہ بیانات دینے پر سرزنش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے واضح کیا کہ کنگنا رناوت کے بیانات پارٹی کے نظریات کی نمائندگی نہیں کرتے اور پارٹی ان سے اتفاق نہیں کرتی۔

کنگنا رناوت نے کسانوں کے احتجاج کو بھارت میں بنگلہ دیش جیسے بحران کا سبب بننے کی بات کہی تھی، جس پر بی جے پی کی قیادت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

بی جے پی نے کہا کہ کنگنا کو پالیسی معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے اور انہیں مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روک دیا گیا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کے بی جے پی رہنماؤں نے بھی کنگنا کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے منع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں