پاکستان میں کتنے وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

پی ٹی اے نے کمپنیوں کو وی پی اینز کی سہولت دے دی ہے، وزارت آئی ٹی کا تحریری جواب


ویب ڈیسک August 26, 2024
وزارت آئی ٹی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا (فوٹو فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے متاثر ہونے والی کمپنیوں اور فری لانسرز کو وی پی این کی سہولت فراہم کردی ہے۔

اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت سامنے آیا جب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، جس میں سے 1286 وی پی اینز،136 فری لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی سست روی کامعاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

دستاویز کے مطابق 1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840 جبکہ 136 فی لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں، پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے جبکہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے وی پی اینز کی سہولت فراہم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں