ناگرجنا کا کنونشن سینٹر کی مسماری کے بعد قانونی کارروائی کا اعلان

حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ کنونشن سینٹر نے فل ٹینک لیول (FTL) ایریا پر غیر قانونی تعمیر کی تھی

فوٹو : انٹرنیٹ

تیلگو سپر اسٹار ناگرجنا کے این کنونشن سینٹر کو حیدرآباد حکام نے مسمار کر دیا جس پر ناگرجنا نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ کنونشن سینٹر نے فل ٹینک لیول (FTL) ایریا پر غیر قانونی تعمیر کی تھی۔


ناگرجنا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسماری بغیر نوٹس اور غلط معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ زمین پیٹا لینڈ ہے اور ٹینک پلان کے کسی حصے پر قبضہ نہیں کیا گیا۔

ناگرجنا نے کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے تحت حکام کے خلاف ریلیف طلب کریں گے۔
Load Next Story