ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اور آئی جی سندھ کی ملاقات مشترکہ تعاون پر اتفاق

ملاقات میں انٹرپول اور بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ تعاون پربات چیت کی گئی

فوٹو- فائل

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نےآئی جی سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں انٹرپول اور بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ تعاون پربات چیت کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی، ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرنے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ساوتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ موجودتھے، ملاقات میں باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سندھ پولیس کو مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والےملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ملاقات میں افسران کی استعداد کو بڑھانے کے لئے بھی مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
Load Next Story