رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی کا شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن

شکیب الحسن کی حرکت پر امپائر بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب الحسن کو تنبیہ کی تھی


ویب ڈیسک August 26, 2024
فوٹو: فائل

محمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن شکیب الحسن نے پاکستان کی دوسری اننگز کے 33 ویں اوور میں بیٹنگ کیلئے کریز پر موجود محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی۔

محمد رضوان بیٹنگ کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لے رہے تھے جس پر بولنگ کرانے والے شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند رضوان کی طرف پھینکی۔

شکیب الحسن کی اس حرکت پر امپائر بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب الحسن کو تنبیہ کی تھی۔

آئی سی سی نے شکیب الحسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں