شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے کی رجسٹریشن کا عمل دوسرے روز بھی جاری

دتہ خیل اوربویا کے متاثرین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے،گزشتہ روزمیران شاہ کے رہ جانیوالے متاثرین کی رجسٹریشن آج ہوگی


ویب ڈیسک July 08, 2014
دتہ خیل اوربویا کے متاثرین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے،گزشتہ روزمیران شاہ کے رہ جانیوالے متاثرین کی رجسٹریشن آج ہوگی. فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل دوسرے روزبھی جاری ہے جبکہ اس موقع پر آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد رجسٹریشن پوئانٹس پر موجود ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور بویا کے متاثرین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جبکہ گزشتہ روز میران شاہ کے رہ جانے والے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل بھی آج مکمل کیا جائے گا۔ صبح 7 بجے شروع ہونے والا رجسٹریشن کا عمل سہہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا، خواتین کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسزمیں قائم رجسٹریشن سینٹر میں خواتین کے لیے الگ سیکشن قائم کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی مالی امداد کے لئے رجسٹریشن کا عمل کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |