پولیس کا دستہ ایس پی کی سربراہی میں فرارکے راستے ڈھونڈتا رہا

ٹاور پرپولیس اہلکاروں نے جان بچانے کیلیے صحافیوںکی رہنمائی میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے پناہ لی


Staff Reporter September 22, 2012
ٹاور پرپولیس اہلکاروں نے جان بچانے کیلیے صحافیوںکی رہنمائی میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے پناہ لی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

گستاخانہ فلم کے خلاف پر تشدد احتجاج کے دوران ٹاور پر تعینات پولیس کا دستہ ایس پی کی سربراہی میں فرار کے راستے تلاش کرتا رہا۔

ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں نے اپنی جان بچانے کیلیے صحافیوں کی رہنمائی میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے پناہ لی، ایس پی کے زخمی ڈرائیور کو پولیس کی وردی میں اسپتال لیجانے سے ایمبولینس ڈرائیور نے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام ٹاور پر تعینات پولیس اہلکاروں کے دستے کو اس وقت راہ فرار اختیار کرناپڑی جب احتجاجی مظاہرین نے خودکار اسلحے کی مدد سے براہ راست فائرنگ شروع کردی۔

ایس پی کی سربراہی میں زیادہ تر ڈنڈا بردار اہلکاروں پر مشتمل دستہ اپنی جان بچانے کیلیے صحافیوں کی رہنمائی میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ احتجاجی مظاہرین کی فائرنگ دستے کے سربراہ ایس پی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا اور پولیس وردی میں ہونے کی وجہ سے ایمبولینس ڈرائیور نے بھی زخمی اہلکار کو اسپتال لیجانے سے انکار کردیا جس کے بعد وہاں موجود صحافیوں نے زخمی اہلکار کے وردی اتاری جس کے بعد اسے ایمبولینس میں اسپتال کیلیے روانہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں