تنگدستی سے پریشان 33 سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازم تھا

فوٹو- فائل

پولیس کا کہنا ہے کہ بادامی باغ، مورچہ اسٹاپ کے قریب ایک شہری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازم تھا جس نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔


پولیس کے مطابق متوفی کا خاندان خانیوال میں مقیم ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ بظاہر تنگدستی معلوم ہوتی ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 
Load Next Story