ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر کو معطل کر دیا
ایف بی آر نے پسند کی تعیناتی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے پر کارروائی شروع کردی
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے جاری کردہ پسند کی تعیناتی کے لیے اثر و رسوخ کے استعمال پر کارروائی کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
ایف بی آر نے من پسند تقرری کے لیے اثر ورسوخ استعمال کرنے کے پہلے کیس پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پسند کی تقرری کے لیے اثر ورسوخ استعمال کرنے پر پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کو جواد الحسن کو 120 دن کے لیے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔