مائی کلاچی کے قریب سمندر میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، پولیس
مائی کلاچی کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہو جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔