سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کینیڈا کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف

یدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے

(فوٹو: فائل)

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینیڈا نے نیدرلینڈز کو جیتنے کے لیے 133 رنز کا ہدف دے دیا۔

یوٹریکٹ میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے۔


کینیڈا کی جانب سے شریاس مووا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان نکولس کرٹن 13، ڈِلن ہیلیگر 12، ہرش ٹھاکر 10، اکھل کمار 9، پروین کمار 4 جبکہ ایرون جونسن، ریان پٹھان اور رویندر سنگھ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سعد بن ظفر 33 اور کلیم ثناء 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کائل کلین اور پال وین میکرین نے 3، 3 جبکہ ڈینیئل ڈورم نے 2 اور وکرمجیت سنگھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story