ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہیں بہت زیادہ تکلیف، بے چینی، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور دیگر مسائل کا سامنا رہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی فوجی پرورش کی وجہ سے زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھیں اور انہیں بچپن سے سکھایا گیا تھا کہ کبھی ہمت نہ ہارو۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے منفی تجربات کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ایسا محفوظ پلیٹ فارم بنائیں گی جہاں وہ لوگوں سے کھل کر بات کر سکیں۔
یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد رِیا کو شدید تنقید اور قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ستمبر 2020 میں سوشانت کے لیے مبینہ طور پر منشیات کا انتظام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ رِیا کو 28 دن بائیکلا جیل میں گزارنے کے بعد اکتوبر 2020 میں ضمانت ملی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔