دہشتگردی کے خاتمے کے لئے معاشرتی اورمعاشی اقدامات بھی کرنا ہوں گے شہبازشریف
ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی ممکن نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے سدباب کے لئے طاقت کے استعمال کے ساتھ معاشرتی، سماجی اور معاشی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔
بیجنگ میں چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی ممکن نہیں، مسلح افواج اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے اس کی وجوہات کو جاننا انتہائی ضروری ہے۔ موجودہ صورت حال کو اسی کی دہائی میں کئے جانے والے فیصلوں سے علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے سدباب کےلئے طاقت کے استعمال کے ساتھ معاشرتی، سماجی اور معاشی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔ جس کے لئے حکومت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔