الیکشن کمیشن کا ارسلان افتخار کو عمران خان کے کا غذات کی نقول فراہم کرنے کا فیصلہ

2روز کے اندر عمران خان کے کاغذات کی نقول ارسلان افتخار کو فراہم کردی جائیں گی، ذرائع الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 08, 2014
گزشتہ روز ارسلان افتخار نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے کاغذات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔ فوٹو: فائل

الیکشکن کمیشن نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات کی نقول فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارسلان افتخار کو عمران خان کے کا غذات کی نقول فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسلان افتخار کو 2روز کے اندر عمران خان کے کاغذات کی نقول فراہم کر دے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ارسلان افتخار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے کاغذات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔ ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیرمین کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی، عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں اپنے 2 بچوں سلیمان اور قاسم کا ذکر کیا لیکن ایک بچی ٹرین جیٹ خان کے بارے میں نہیں بتایا اور اسی قسم کی کئی غلط بیانیوں کے حوالے سے دستاویزات موجود ہیں جسے سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں