کراچی کرنٹ لگے سے بزرگ شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد اسلام کے نام سے کی گئی


Staff Reporter August 27, 2024
(فوٹو: فائل)

قصبہ کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بزرگ شخص جاں بحق ہوگیا۔

قصبہ کالونی مسلم آباد رحمانیہ مسجد کے قریب گھر میں بزرگ شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد اسلام کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں