کراچی میں طوفانی ہواؤں سے متعدد درخت سڑک پر گر گئے
درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شہر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے متعدد درخت سڑک پر گر گئے۔
اسٹیڈیم روڈ پی ٹی وی اسٹیشن سے نیو ٹاؤن جانے والی شاہراہ پر درخت گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تاہم درخت گرنے کے واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سڑک کے فاسٹ ٹریک پر گرنے والے درختوں نے آدھی سے زیادہ سڑک کا راستہ بند کر دیا جس کی وجہ سے گزرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
رات گئے تک متعلقہ حکام کی جانب سے گرنے والے درختوں کو سڑک سے ہٹانے کا کوئی کام دیکھنے میں نہیں آیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران پان کے کیبن الٹ گئے جبکہ ٹین کی چھتوں سمیت دیگر اشیا اڑ کر سڑکوں پر جا گریں۔