خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان کے شہداء کیلئے پیکج کا اعلان

دہشت گردی کے واقعات پر بانی چیئرمین، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار


August 27, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں شہداء پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو خیبرپختونخوا کے شہداء کی طرز پر دس، دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے واقعات پر بانی چیئرمین، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی حکومت کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرپور طریقے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان جیسے واقعات کے رنج و الم سے بخوبی واقف ہیں، شہداء کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں