
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تلکریم کے قریب واقع یہ پناہ گزین کیمپ اسرائیلی فوج کی متعدد کارروائیوں نشانہ رہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں اس کیمپ میں پناہ گزین 640 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
فلسطینی ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور بتایا ہے کہ حملے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اپریل میں نور شمس میں ایک دو روزہ اسرائیلی آپریشن میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔