موسیٰ خیل میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق دو افراد کی میتیں بورے والا پہنچ گئیں

قدیر اسلم بوڑھے والدین کا اکلوتا سہارا تھا اور دو بچیوں کا باپ تھا


ویب ڈیسک August 27, 2024
(فوٹو: فائل)

موسی خیل میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی میتیں ان کے آبائی گاؤں بورے والا پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز بھٹی اور قدیر کی میتیں بورے والا پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا۔

شہباز اور قدیر ایک ساتھی کے ہمراہ انگور کی خریداری کے لیے کوئٹہ گئے تھے جہاں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔

شہباز بھٹی کی رہائش گئوشالہ جبکہ قدیر اسلم کی رہائش نواحی گاؤں 146ای بی میں ہے۔

قدیر اسلم بوڑھے والدین کا اکلوتا سہارا تھا اور دو بچیوں کا باپ تھا۔ دونوں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |