اکثر والدین اپنے بچوں میں موروثی مسائل پر خدشات کا شکار ہیں سروے

یہ رپورٹ والدین پر اپنی خاندانی صحت کی تاریخ کے بارے میں درست معلومات سے آگاہ رہنے پر زور دیتی ہے


ویب ڈیسک August 27, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئے نیشنل سروے سے پتہ چلا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک والدین نے اپنے بچوں میں موروثی بیماری کی تشخیص کی اطلاع دی جبکہ تقریباً نصف نے اپنے بچے میں موروثی بیماریوں کی منتقلی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

بچوں کی صحت پرر کیے گئے یونیورسٹی آف مشی گن ہیلتھ سی ایس موٹ چلڈرن ہاسپٹل کی جانب سے سروے میں پایا گیا کہ دو تہائی والدین چاہتے ہیں کہ ان کا فیملی ڈاکٹر ان کے بچے سے متعلق ایسے طریقے تجویز کرے جو ان کے بچے کو خاندانی تاریخ میں موجود صحت کے مسائل سے بچایا جا سکے۔.

سروے کی شریک ڈائریکٹر سارہ کلارک نے بتایا کہ یہ رپورٹ والدین کو اپنی خاندانی صحت کی تاریخ کے بارے میں درست معلومات سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ والدین اپنے بچے کی صحت کے خدشات کو سمجھنے اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جن میں ان کی صحت سے متعلق موروثی مسائل بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |