ذیابیطس کی دوا میٹفارمن لینا زیادہ فائدہ مند کیوں

یہ دوا لینے سے آپ کو ذیابیطس کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے


ویب ڈیسک August 27, 2024
[فائل-فوٹو]

میٹفارمن (Metformin) دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کا سب سے عام علاج ہے۔ اگر آپ کو حمل سے متعلقہ ذیابیطس بھی ہے تو آپ اس حالت میں بھی یہ دوا لے سکتے ہیں۔

میٹ فارمن دوائیوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھتی ہے جسے بگوانائڈز (biguanides) کہتے ہیں۔ میٹفارمن بگوانائیڈ کی واحد دستیاب دوا ہے۔

کئی لوگوں کا خیال ہے یہ دوا لینا ذیابیطس مرض کا بےقابو ہوجانے کی علامت ہے جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

اس سے آپ کو اپنے ذیابیطس مرض کا انتظام کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ زیادہ اعتماد کے ساتھ اس کا انتظام کرسکیں گے۔

شروع میں ذیابیطس کی یہ دوا لینا ایک بڑا قدم لگ سکتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ آپ کی زندگی کا مکمل انحصار اسی دوا پر ہے۔

اگر دوا لینے سے آپ کو ذیابیطس کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے تو یہ ذیابیطس سے متعلقہ کئی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ اگر آپ ٹائپ 2 ذیابیطس کی درجہ بندی سے نکل جاتے ہیں تو آپ میٹفارمین لینا بند بھی کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |