لانسیٹ ذیابیطس اور اینڈو کرائنولوجی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک دن میں ہیم آئرن جو گوشت میں پایا جاتا ہے کھانے سے اس بیماری کے ہونے کے 15 فیصد زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
20 ممالک میں تقریباً 20 لاکھ افراد پر کیے گئے اس مطالعے میں غیر پروسس شدہ سرخ گوشت، پراسیس شدہ گوشت اور پولٹری کے گوشت کھانے سے ذیابیطس کے خطرات کی تحقیقات کی گئیں۔
جب عمر، جنس اور جسمانی وزن کا حساب لگایا گیا تو تحقیق میں پتا چلا کہ روزانہ 50 گرام پراسیسڈ گوشت ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو 15 فیصد تک بڑھانے کے لیے کافی تھا۔
مطالعہ کرنے والے کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق روزانہ 100 گرام اسٹیک کھانے سے خطرہ 10 فیصد بڑھ جاتا ہے لیکن پولٹری کے استعمال اور بیماری کے ساتھ بیماری کا تعلق کم دیکھا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔