مرتے دم تک سرجری حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز
بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت پر سابق کرکٹرز ناراض
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے بنگلا دیش سے شکست کی وجوہات بتادیں
حفیظ نے لکھا کہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے۔۔۔۔
بنگلادیش نے 12 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد 13ویں میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 10 وکٹوں کی کراکری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلادیش کی تاریخی فتح، گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کو تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان ٹیم کے حوالے سے لکھا کہ بدقسمتی سے، پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آنے والے میچ میں واپسی کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو تاریخی ہزیمت؛ پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔