تاریخی شکست سابق انگلش کپتان بھی بول اٹھے

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا

سابق انگلش کمنٹیٹر و کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان کے بنگلادیش کیخلاف تاریخی شکست پر بڑا بیان دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اسوقت واقعی بڑی مشکل میں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بنگلادیش کیلئے بہت شاندار جیت۔۔!! اعلیٰ معیار کی کارکردگی۔۔ پاکستان واقعی ایک بڑی مشکل میں ہے۔

مزید پڑھیں: مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز


بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 448-6 کے باوجود پاکستانی بالنگ نے 565 رنز بنوادیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ کیون پیٹرسن کا سوال

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
Load Next Story