ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی نمبر جاری کردیا

اولمپئین کو نجی موٹر کمپنی نے کار تحفے میں پیش کی تھی


ویب ڈیسک August 27, 2024
اولمپئین کو نجی موٹر کمپنی نے کار تحفے میں پیش کی تھی (فوٹو: فائل)

اولمپئین ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی رجسٹریشن نمبر جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو منگل کو منعقدہ تقریب میں اے این او 9297 نمبر پلیٹ پیش کی گئی۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو نجی موٹر کمپنی کے دورے کے موقع پر پیش قیمت کار بطور تحفہ پیش کی گئی تھی۔

اس موقع پر اولمپئین ارشد ندیم نے کہا کہ ملک کے لیے اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوشی ہوئی اور سب سے زیادہ خوشی قوم کی جانب سے بھرپور پذیرائی پر ملی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کے لیے اعزازات حاصل کرتا رہالیکن سب سے بڑی کامیابی پیرس اولمپکس میں ملی،ٹویوٹا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اولمپک مقابلوں سے قبل مجھے مجھے اسپانسر کیا جس سے میری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی اور میں نے بھرپور محنت اور لگن کی بدولت کامیابی پائی۔

انجری کے زمانے میں ڈاکٹر اسد شاہ نے خصوصی توجہ سے بھرپور علاج کیا جس کی بدولت میں اولمپک میڈل جیتنے کے قابل بنا۔

ارشد ندیم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ کوچ سلیمان بٹ، والد اور بھائی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔