لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ایک زخمی

پولیس کی جوابی فائرنگ، علاقہ مکین بھی ملزمان کیخلاف اسلحہ لیے نکل آئے، دہشت گرد فرار، دل کا دورہ پڑںے سے ایک جاں بحق


ویب ڈیسک August 27, 2024
پولیس چوکی کی تصویر (فوٹو : انٹرنیٹ)

لکی مروت میں رات گئے کرم ٹول پلازا پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ملازم زخمی ہوگیا، فائرنگ کی دہشت سے دل کا دورہ پڑںے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت ٹول پلازا پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، لکی مروت پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، آس پاس کے دیہات کے لوگ بھی پولیس کی مدد کے لیے گھروں سے نکل آئے، پولیس اور اہل علاقہ کی شدید جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے ٹول پلازا چوکی کا ملازم علی محمد زخمی ہوگیا جب کہ خوف کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے کرک سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، منجیوالہ چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر بروقت کاروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔