پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اے آئی کی خدمات لی جائیں گی

سرجری کیلئے صحیح ٹولز کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی

سرجری کیلئے صحیح ٹولز کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلادیش کیخلاف شکست کے بعد کہا کہ کم کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا کوئی متبادل موجود نہیں۔

محسن نقوی نے بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ شکست کے بعد اعلیٰ عہدیداروں کو کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے ٹیلنٹ ڈھونڈنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلیکشن کمیٹی کے پاس ٹھوس پلیئرز کا فقدان ہے، اس صورتحال کو سرجری کیلئے صحیح ٹولز کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے سرجری کے بارے میں بات کی کیونکہ ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن جب ہم ان کو حل کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں، تو ہمارے پاس کوئی ٹھوس ڈیٹا یا پلیئر پول نہیں۔

مزید پڑھیں: مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز


چیمپئنز کپ، 150 کھلاڑیوں کے سلیکشن میں اے آئی کی مدد سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرے گا اور مستقبل کے انتخاب کیلئے شفاف ریکارڈ فراہم کرے گا۔

چیمپئیز کپ سے 150 کھلاڑیوں کا پول ہوگا اور ہمارے پاس سرجری کرنی ہوگی، لوگوں نے کہا، 'آج سب کر دو، 4، 5 کے گلے کاٹ دو! ان سے چھٹکارا حاصل کریں' آپ کسی کو اس وقت تک نہیں چھوڑ سکتے جب تک کہ آپ کے پاس ان کی جگہ کوئی بہتر نہ ہو۔

مزید پڑھیں: 'ایشیاکپ 2023؛ بھارت سے شکست کے بعد پیس اٹیک زوال پذیر ہے'

انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فرنٹ لائن اسپنر کو نہ کھلانے کے فیصلے کا ذمہ دار کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کا دفاع کیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔

مزید پڑھیں: میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ کرکٹ کو فورا ٹھیک کردوں، محسن نقوی

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
Load Next Story