ویمنز ٹی20 ورلڈکپ تیاریوں کیلئے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز شیڈول

ستمبر کے تیسرے ہفتے میں افریقی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی


ویب ڈیسک August 27, 2024
ستمبر کے تیسرے ہفتے میں افریقی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے ستمبر کے تیسرے ہفتے جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلیں جائیں گے۔

پی سی بی حکام نے یہ سیریز ملتان میں کرانے کی حکمت عملی بنائی ہے، سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ساتھ دبئی روانہ ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ فاطمہ ثنا کو گرین شرٹس کی کپتانی کریں گی

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کی کپتانی ندا ڈار سے لیکر نوجوان فاطمہ ثنا کو دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کا مقام تبدیل کردیا

پاکستانی ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں