بھارت کا جنگی جنون زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپرسانک میزائل کا تجربہ کرڈالا

براہموس سپر سانک میزائل 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

5 روز قبل ہی بھارت نے امریکا سے 20 کروڑ ڈٓالر مالیت کے جدید ترین ہرپون میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے. فوٹو؛ فائل

SWAT:
بھارت کا جنگی جنون ہے کہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس بار بھارت نے 290 کلو میٹر تک مار کرنے والے براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پراساد کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں 290 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل 300 کلو گرام روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل ہی بھارت نے امریکا سے 20 کروڑ ڈٓالر مالیت کے جدید ترین ہرپون میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جب کہ اس سے چند روز قبل ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید اسلحہ بنانے کے لیے غیرملکی دفاعی کمپنیوں کومالکانہ حقوق پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔
Load Next Story