فیفا ورلڈ کپ برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل ہوں گی

زخموں سے چور برازیل آج اپنے کپتان تھیاگو سلوا اور اسٹرائیکر نیمار کے بغیر ہی میدان میں اترے گی۔


ویب ڈیسک July 08, 2014
برازیل اور جرمنی کے درمیان اب تک 21 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 12میں برازیل اور صرف 4 مرتبہ جیت جرمنی کے حصے میں آئی۔

فیفا ورلڈ کپ 2014 کے پہلی سیمی فائنل میں آج میزبان برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ایک بجے شروع ہوگا۔


میچ سے قبل برازیل میں ہر چیز کو پیلے رنگ سے رنگ دیا گیا ہے تاہم زخموں سے چور برازیل آج اپنے کپتان تھیاگو سلوا اور اسٹرائیکر نیمار کے بغیر ہی میدان میں اترے گی۔ برازیل اور جرمنی کے درمیان اب تک 21 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 12 بار برازیل کو کامیابی ملی اور صرف 4 مرتبہ جیت جرمنی کے حصے میں آئی، 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 21 مجموعی میچز میں ٹوٹل 63 گول کئے گئے، برازیل کی جانب سے 39 اور جرمنی نے 24 گول اسکور کئے گئے۔


دوسری جانب جرمنی کے کوچ یوآخیم لوو کا کہنا ہے کہ برازیل کی موجودہ ٹیم اس طریقے سے نہیں کھیل رہی جس کے لیے وہ روایتی طور پر ماضی میں مشہور رہی ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایسا ہوگا جس میں جسمانی ٹکراؤ زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔


واضح رہے کہ آخری مرتبہ برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں ورلڈ کپ 2002 میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ہونے والے 2 ورلڈ کپ میں جرمنی کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی لیکن فائنل نہ کھیل سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |