
پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس و ٹیکنیکل ذرائع سے اشتہاری مجرم احسان کو گرفتار کر لیا، واقعے میں ملوث 45 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔
اشتہاری مجرم احسان نے ساتھیوں کے ہمراہ اسپتال میں فائرنگ سے نعمان کو زخمی اور ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔