اسپورٹس جرنلسٹ نے پی سی بی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروادی

درخواست میں وفاق، پیٹرن اِن چیف وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں وفاق، پیٹرن اِن چیف وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا معاملے پر درخواست میں وفاق، پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف، سیکرٹری کابینہ کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست عبدالواحد قریشی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں: پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کی تقرری متوقع

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں، کئی ورلڈکپ،ورلڈ ٹی20 اور چیمپئنز ٹرافیز بھی کور کیں لیکن اب بورڈ نے کوریج کے آئینی حق سے محروم کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بورڈ کو ناقص پرفارمنس پر ٹیم ہونے والی تنقید گراں گزری جبکہ صحافیوں کو کوریج سے روکنا آزادی صحافت کے خلاف وزری ہے۔
Load Next Story