لاہور میں پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پیز کو نہیں پال سکتے۔ شریف خاندان اور منشا گروپ کی آئی پیز سالانہ کیپیسٹی چارجز چھوڑ دیں تو بل کم ہوجائیں گے۔ مہنگے بلوں نے ملکی معیشت او صنعت کو تباہ کردیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کل ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ کسی مارکیٹ کو 30 تو کسی کو 40 ہزار روپے ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومت کہتی ہے کہ ہڑتال سے کاروبار خراب ہوجائے گا وہ تو پہلے ہی خراب ہے۔ معیشت خود حکومت تباہ کر رہی ہے۔ احتجاج کی کوشش سے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔ بھرپور ہڑتال ہوگی پھر تاجروں سے مشاورت کریں گے اگر ریلیف نہیں ملے تو آگے بھی ہڑتالیں کریں گے۔ حق دو عوام کو کے سلسلے میں کل ہڑتال کے موقع پر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے اور پرامن احتجاجی مزاحمت کریں گے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچوں کے لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے۔ کسی کو بھی بلوچوں کا نام استعمال کرکے بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلوچستان میں چن چن کر قتل کرنے والے انسان نہیں درندے اور دہشت گرد ہیں وہ بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جن کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔