ہمپ بیک وہیلز بلبلوں کی مدد سے اپنے شکار کو پھنساتی ہیں
سائنس دانوں نے سفارش کی ہے کہ حکومتی سطح پر اقدامات سے ان وہیلز کی بقا کو یقینی بنایا جاسکے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ہمپ بیک وہیلز کی جانب سے خارج کیے جانے والے بلبلوں کے طریقہ کار کو شکار کو الجھانے اور پھنسانے کے لیے ٹولز کے طور پر درجہ بند کیا جانا چاہیے۔
ایک گہرے مطالعے میں ایسے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہیل صرف بے ترتیب بلبلوں کو خارج نہیں کرتیں۔ وہ ان کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ خوراک حاصل کرسکیں۔
سمندری ماہر حیاتیات لارس بیجڈر نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ جنوب مشرقی الاسکا میں تنہا ہمپ بیک وہیلز کرل (ایک قسم کی سمندی مخلوق) کو پکڑنے کے لیے پیچیدہ بلبلوں پر مشتمل جال بناتی ہیں جو شکار کو کنفیوژ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مزید برآں الاسکا کے پانیوں میں ان ہمپ بیک وہیلز کا مشاہدہ کرنے والے سائنس دانوں کی طرف سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے ان وہیلز کے زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھایا جاسکے۔