رہائشی علاقے میں اسکول تین محکموں کے اعلیٰ افسران کے وارنٹ جاری
متعلقہ ایس ایس پی تینوں افسران کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل یقینی بنائیں، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل اسکول چلانے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ اینڈ انسپیکشن، ڈائریکٹر پلاننگ کے ڈی اے، ڈائریکٹر ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں رہائشی علاقے میں کمرشل اسکول چلانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی علاقے میں پرائیوٹ اسکول چلایا جارہا ہے۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ اینڈ انسپیکشن، ڈائریکٹر پلاننگ کے ڈی اے، ڈائریکٹر ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے تمام افسران کے ایک لاکھ روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلب کرنے کے باوجود تینوں افسران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ متعلقہ ایس ایس پی تینوں افسران کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل یقینی بنائیں۔ تینوں افسراں کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ تینوں افسران کی جانب سے غیر حاضری کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا گیا عدالت نے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔