کرائم پیٹرول دیکھ کر خاتون 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے آشنا کیساتھ فرار

پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے قاتل ماں کو بوائے فرینڈ کے گھر سے حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک August 27, 2024
پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے قاتل ماں کو بوائے فرینڈ کے گھر سے حراست میں لے لیا

بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور سے ایک سوٹ کیس میں 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے جس کی تحقیقات کے دوران ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے ملنے والی بچی کی لاش کی شناخت 3 سالہ مٹھی کے نام سے ہوئی جس کے قتل کے تانے بانے کسی اور سے نہیں بلکہ اس کی سگی ماں سے جا ملتے ہیں۔

بچی کی شناخت کے بعد اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو فرانزک ٹیم کو فرش پر، سِنک میں اور چھت پر خون کے نشانات ملے جب کہ بچی کی ماں کاجل لاپتا تھی۔

پولیس کو پتا چلا کہ کاجل نے واقعے کے روز اپنے شوہر منوج کو فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ اپنی خالہ کے گھر جارہی ہے۔

منوج نے اپنی بیوی کاجل پر شک ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے کاجل کے فون کی لوکیشن کا پتا لگایا۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پر تھی۔

پوچھ گچھ کے دوران کاجل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہے اور بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کے بقول دونوں نے ایک ساتھ فرار ہونے کا پروگرام بنایا لیکن لڑکے نے بیٹی کو لے جانے سے انکار کردیا۔

قاتل ماں کاجل نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے شوہر سے ہر حال میں جان چھڑانا چاہتی تھی اور بوائے فرینڈ بیٹی کو ساتھ لے جانے کو تیار نہیں تھا۔ اس لیے کرائم پیٹرول ڈراما دیکھ کر بچی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

سفاک ماں نے اپنی 3 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ بوائے فرینڈ نے اُسے بیٹی کو قتل کرنے کا نہیں کہا تھا۔ ماں نے یہ قدم انفرادی طور پر اُٹھایا۔ اس لیے بوائے فرینڈ کو حراست میں نہیں لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں