بلوچستان میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں امریکی سفارت خانہ

امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، ترجمان سفارت خارجہ جوناتھن

بلوچستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر امریکی سفارت خانے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔


امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا گزشتہ روز بلوچستان میں ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سیکیورٹی اہل کاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور موسٰی خیل میں 23 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
Load Next Story