مولانا فضل الرحمان کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے رہائش گاہ پہنچ کر چوہدری شجاعت کی عیادت اور خیریت دریافت کی


ویب ڈیسک August 27, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلیے ظہور الٰہی روڈ لاہور میں اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔

مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے اُن کی خیریت دریافت کی اور عیادت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا محمد امجد خان اور جے یو آئی ترجمان اسلم غوری، سید سلمان گیلانی، حافظ نصیر احرار، حافظ غضنفر عزیز طارق بلوچ اور مولانا شمس الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں، آج ملاقات کا مقصد اُن کی عیادت اور خیریت دریافت کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں