سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ امریکا کا کینیڈا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف

امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک August 27, 2024
(فوٹو: فائل)

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امریکا نے کینیڈا کو جیتنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

دی ہیگ میں جاری ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

امریکا کی جانب سے سیتیجا مکاملا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ 24، اینڈریس گوس 21، کپتان مونانک پٹیل 16، نیتیش کمار 14 جبکہ ایرون جونز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شیڈلے وین شالکویک 15 اور شایان جہانگیر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے سعد بن ظفر نے 3، ڈِلن ہیلیگر نے 2 اور کلیم ثناء نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |