راجکمار راؤ نے شوبز انڈسٹری میں آنے پر اپنا نام کیوں تبدیل کیا

اداکار کی نئی فلم ’استری 2‘ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور اس نے اب تک 500 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا


ویب ڈیسک August 27, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی اداکار راجکمار راؤ نے حال ہی میں اپنے نام میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا نام راجکمار یادیو سے راجکمار راؤ اس لیے تبدیل کیا تاکہ انڈسٹری میں موجود دیگر راجکماروں سے الگ شناخت مل سکے۔

اداکار اپنی حالیہ فلم 'استری 2' کی شاندار کامیابی کے بعد خبروں میں ہیں اور انہوں نے یوٹیوب چینل پر بات چیت کے دوران یہ وضاحت کی۔

راجکمار راؤ نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد نام میں تبدیلی کا کوئی قانون نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ لوگوں کو یہ کنفیوژن نہ ہو کہ آپ کس راجکمار کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کا اصل نام پاسپورٹ میں بھی صرف راجکمار ہی لکھا ہوا تھا اور انہوں نے کبھی اپنا خاندانی نام استعمال نہیں کیا۔

یاد رہے کہ راجکمار راؤ کی حالیہ فلم 'استری 2' باکس آفس پر بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے اور اس نے اب تک 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں