صدر مملکت کی بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کی بہتری کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر سرفراز بگٹی کی بریفنگ


August 27, 2024
فوٹو پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کی بہترین کیلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردوں کے حملوں اور صوبے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، وزیر داخلہ

اس موقع پر صدر مملکت کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں