بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے وزیراعظم

ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے، وزیراعظم شہباز شریف


ویب ڈیسک August 27, 2024
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو دہشت گردوں کی نشان دہی کرکے بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور انہوں نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی اور مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات کی۔

قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں