گورنرسندھ کا گھوٹکی کے صحافی محمد بچل کے قتل کا نوٹس

واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بناکر قاتلوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

فوٹو- فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں قتل ہونے والے صحافی محمد بچل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


انہوں نے ہدایت دی کہ واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بناکر قاتلوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Load Next Story