محبت ایک قربانی ہے جو ایک پارٹنر کو دینی پڑتی ہے سمانتھا رتھ پرابھو
اداکارہ نے 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی کی تھی جو 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی
بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا کہ محبت ایک قربانی ہے اور بعض اوقات ایک پارٹنر کو زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب دوسرا ایسا نہ کرسکے۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
سمانتھا نے کہا کہ محبت میں کبھی کبھار آپ کو ساتھ دینا پڑتا ہے جبکہ دوسرا لوٹانے کی پوزیشن میں نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت تک قربانی دیتی رہیں گی جب تک کہ دوسرا واپس لوٹانے کے قابل نہ ہو۔
یاد رہے کہ سمانتھا رتھ نے 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی کی تھی، جو 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی۔