چین میں آسمان پر سات سورج کا مشاہدہ

ماہرین نے اس مظہر کو ایک نظروں کا دھوکا قرار دیا ہے

چین میں فلک بینوں نے آسمان پر بیک وقت سات سورجوں کی موجود گی مشاہدہ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

چینگڈو اسپتال میں آنے والی ایک خاتون وانگ کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج میں سات آسمانی اجرام کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر ایک قطار میں جڑے ہوئے ہیں۔

وانگ نے اس منظر کو "مسحور کن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ناظرین کو تقریبا ایک منٹ تک محظوظ کیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل یقین نظارہ متعدد زاویوں سے نظر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیا وہ کسی کائناتی بے ترتیبی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

تاہم، ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظروں کا دھوکا (آپٹیکل الوژن) ہے۔ سورجوں کی عجیب و غریب ترتیب اسپتال کی کھڑکیوں کے پرت دار شیشے کے ذریعے روشنی کے اخراج کی وجہ سے ہوئی ، جس سے ہر پین پر سورج کی مجازی تصاویر پیدا ہوئیں۔

یہ مظہر ، جسے "پرہیلین" کے نام سے جانا جاتا ہے ، ماحولیاتی آپٹیکل الوژن کی ایک قسم ہے۔ پرہیلین کا مظہر اس وقت نمودار ہوتا ہے جب سورج کی روشنی زمین کی فضا میں برف کے کرسٹل کے ساتھ تعامل کرتی ہے، عام طور پر سرس یا سروسٹس بادلوں میں ، جو انتہائی بلندی پر شش پہلو آئس کرسٹل برف سے بنے بادل ہوتے ہیں۔
Load Next Story