عامر خان کی بلاک بسٹر ’انداز اپنا اپنا‘ کے طرز پر نئی کامیڈی فلم کی تیاریاں
اداکار کی پچھلی دو فلمیں ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی اگلی فلم میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا پلاٹ 'انداز اپنا اپنا' اور "عشق" بلاک بسٹر کامیڈی فلموں جیسا ہوگا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عامر خان ہلکی پھلکی اور مزاحیہ فلم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکار اپنی نئی کامیڈی فلم کے لیے 'انداز اپنا اپنا' کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
عامر خان کے اداکاری چھوڑنے کے اعلان نے کافی ہلچل مچائی لیکن ان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وقتی جذبات کا نتیجہ تھا۔
عامر خان کے پچھلی دو فلمیں 'ٹھگز آف ہندوستان' اور 'لال سنگھ چڈھا' ناکام ثابت ہوئیں جس کے بعد وہ اگلے پروجیکٹ کا اعلان کرنے کی تیاری میں ہیں۔