اولمپک گولڈ میڈ لسٹ ارشد ندیم کی گورنر سندھ کے ساتھ معروف ریسٹورنٹ آمد

شہریوں نے ارشد ندیم کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا


ویب ڈیسک August 27, 2024
گورنر سندھ اور ارشد ندیم کو اپنے درمیان دیکھ کر شہریوں نے خوش گوار حیرت کا اظہار کیا—فوٹو: اسکرین گریب

پیرس اولمپکس 2024 میں نیزہ بازی کے مقابلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کراچی کے معروف ریسٹورنٹ جاوید نہاری گئے جہاں ان کی تواضع کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسور کی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ کراچی کے معروف جاوید نہاری ریسٹورنٹ آمد ہوئی جہاں شہریوں نے ان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔

لوگوں نے گورنر سندھ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، ریسٹورنٹ میں ارشد ندیم کی کراچی کی مشہور نہاری سے تواضع کی گئی، جس کی انہوں نے تعریف کی۔

ارشد ندیم نے شہریوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں